تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اہم کیسز کی سماعت، بڑی شخصیات کی پیشیاں متوقع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج کئی اہم کیسز کی سماعت ہوگی جس میں مریم نواز سمیت کئی اہم شخصیات کی عدالت میں پیشیاں متوقع ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی اپیلوں کی آج سماعت ہوگی، اس سلسلے میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی دوپہر ساڑھے 12 بجے عدالت میں پیشی متوقع ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی پارک لین ریفرنس سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوگی اس کے علاوہ 25 مئی لانگ مارچ اور سعودی عرب واقعے میں درج مقدمات کی بھی آج ہی سماعت مقرر ہے۔

عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹسز سے متعلق کیس بھی آج ہی سنا جائیگا جب کہ متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس میں چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہائیکورٹ نے آج طلب کر رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -