اشتہار

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر تیز ہواکے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور میں وقفے وقفے بوندا باندی اور بارش کاسلسلہ جاری ہے، قرطبہ چوک میں کل سب اب تک 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

پانی والا تالاب میں 108 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 103 ملی میٹربارش، ائیرپورٹ،تاجپورہ میں 70 ملی میٹر،اپرمال، مغلپورہ میںساٹھ سے 65 ملی میٹر بارش ہوئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں شدید بارشوں کے سبب نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پاکپتن گوگیرہ روڈ پر کینال میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی آراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کے پی کےکے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے تاہم چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں