اشتہار

موسلادھار بارش : کراچی کی سب سے بڑی فوڈ اسٹریٹ پانی میں‌ ڈوب گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی کی سب سے بڑی فوڈ اسٹریٹ پانی میں‌ ڈوب گئی ، جس کے باعث دکان دار اور ہوٹل مالکان کو لاکھوں کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارش سے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ چاروں طرف سے پانی میں ڈوب گئی اور تاحال پانی کی نکاسی نہ کی جاسکی۔

برنس روڈ پر دکان داروں ، ہوٹل مالکان پریشانی کا شکار ہے، برساتی پانی فوڈ اسٹریٹ پر قائم ہوٹلوں میں داخل ہونے سے لاکھوں کا نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

ہوٹل مالکان کے لیے پانی نکالنا عذاب ہوگیا ، انتظامیہ اور ضلع جنوبی کا عملہ بھی غائب ہے۔

بارش کا پانی کھڑا ہوجانے سے شہریوں نے بھی فوڈ اسٹریٹ کا رخ نہیں کیا۔

خیال رہے کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کی کے دوران محکمہ موسمیات کی جانب سے صبح 8 تا رات 12بجے کے دوران ہونے والی بارش کے ریکارڈ جاری کردیئے۔

سب سے زیادہ بارش صدر میں 164ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مسرور بیس 142 اور کیماڑی 135 ملی میٹر ، قائد آباد 98.9 ، ڈی ایچ اے 95 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں