تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رئیس طالبعلم کا بیگ دینے کیلئے ہیلی کاپٹر اتار دیا گیا، دیگر طلبہ مشتعل

جوہانسبرگ : طالب علم کا بیگ دینے کےلیے والدین نے ہیلی کاپٹر جامعہ کی کار پارکنگ میں اتار دیا، جس پر دیگر طلباء مشتعل ہوگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کی ایک یونیورسٹی کے پارکنگ ایریا کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہیلی کاپٹر کو گاڑیوں کے قریب کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے وال کیمپس کے پارکنگ ایریا میں ایک ہیلی کاپٹر اترا جس کے بعد ایک لڑکا ہیلی کاپٹر کے قریب گیا  اور  بیگ لے کر واپس آگیا جبکہ ہیلی کاپٹر کا انجن اسٹارٹ تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر گاڑیوں سے کچھ فاصلے پر کھڑا ہے، ویڈیو بنانے والے طلباء شور مچا رہے ہیں کہ یہ کون ہے جس کا بیگ دینے کےلیے ہیلی کاپٹر پارکنگ ایریا میں اترا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر رابسن نامی طالب علم کے والدین کا ہے جو اپنا اسکول بیگ گھر بھول گیا تھا، شہر کے ٹریفک سے بچنے کےلیے والدین نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے طالب علم کا بیگ پہنچانے کا فیصلہ کیا۔

پارکنگ ایریا میں ہیلی کاپٹر اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جامعہ کے ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ انہیں پارکنگ ایریا میں ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت تھی یا نہیں؟

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر رابسن آر 44 راون ہے جس کی مالیت 3 لاکھ پاؤنڈ ہے اور ایک گھنٹے کی پرواز کےلیے 150 پاؤنڈ کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -