جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مرکل کی نئی رہائش گاہ، تصاویر منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مرکل کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ شادی کے بعد دونوں کی نئی رہائش گاہ کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن کے لیے برطانیہ کے کینسنگٹن پیلیس میں 21 کمروں پر مشتمل ’اپارٹمنٹ 1 اے‘ کی تزئین و آرائش کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے، جہاں وہ شادی کے بعد رہیں گے، اس اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کے بعد وہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہمسائے بن جائیں گے۔

شہزادہ ہیری، میگھن مرکل سے شادی نہ کریں، مرکل کے بھائی کا مشورہ

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اپارٹمنٹ 1اے کی تزئین و آرائش اپنی زیر نگرانی کرا رہے ہیں، وہ اکثر پیلیس کا دورہ کرتے اور کام کا جائزہ لیتے ہیں اور ورکرز سے پوچھتے ہیں کہ کام کب تک مکمل ہو جائے گا، جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپارٹمنٹ کو تیار دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں، جن کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں باقاعدہ منگنی ہوئی تھی، جس کے بعد شادی کی تاریخ کے لیے 19 مئی کا اعلان کیا گیا تھا، شاہی خاندان میں شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

برطانوی شاہی خاندان کی نئی رکن میگھن مرکل کون ہیں؟

خیال رہے کہ پرنس ہیری کی عمر 32 سال ہے جبکہ ان کی ہونے والی بیوی اداکارہ میگھن مرکل 36 برس کی ہیں، شادی کے لیے 600 مہمانوں‌کو دعوت نامے دئیے گئے ہیں، جبکہ شادی کے لیے دونوں (شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل) انتہائی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں