پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

’حزب اللہ اسرائیل کے زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

نائب سربراہ حزب اللہ شیخ نعیم قاسم  کا کہنا ہے کہ حزب اللہ عسکری طور پر اسرائیل کے زمینی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے باوجود کمزور نہیں ہوئے کئی سینئر کمانڈروں کی شہادت کے باوجود مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی کارروائیاں جاری ہیں حزب اللہ جلد اندرونی میکانزم کے ذریعے نئی قیادت قائم کرے گی۔

- Advertisement -

قاسم نے اعلان کیا کہ ہم بالکل تیار ہیں اگر اسرائیلی زمینی مداخلت چاہتے ہیں تو مزاحمتی قوتیں اس کے لیے تیار ہیں، لبنان میں شہریوں کے خلاف جارحیت اور قتل عام کے ساتھ افراتفری پھیلانے کے اسرائیل کے مقصد کے باوجود حزب اللہ اپنے اہم مقاصد کے ساتھ جاری رہے گی۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوجی ممکنہ طور پر جنگی ساز و سامان اور گاڑیوں کے ساتھ لبنان کی سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں، اور لبنان پر ممکنہ زمینی حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

اسرائیل نے اپنے وسیع حملے کے آغاز کے بعد جنوبی مضافات سے باہر لبنان کے دارالحکومت پر اپنے پہلے حملے میں بیروت کے علاقے کولا پر بمباری کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں