تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

’پرویز الٰہی شوہر سے متعلق بیان واپس لیں‘؛ حبا چوہدری کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شوہر سے متعلق اپنا حالیہ بیان واپس لیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی نے جو فواد چوہدری سے متعلق بیان دیا وہ واپس لیں میں اس کی مذمت کرتی ہوں۔

حبا چوہدری نے کہا کہ ’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔ ہم پریشانی میں ہیں اور پرویز الٰہی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔‘

خیال رہے کہ پرویز الٰہی نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے ہی پارٹی کو لے ڈوبے۔ تین چار بندوں کی وجہ سے سارا کام خراب ہوا، خاص کر ایک بندے کی وجہ سے اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو سارا کام ٹھیک ہو جاتا۔‘

پروگرام میں حبا چوہدری نے بتایا کہ گھر کے اسٹاف نے بتایا فواد چوہدری کو اٹھانے کے لیے 14 لوگ آئے تھے، شوہر کو تو معلوم ہی نہیں تھا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں، عدالت میں ان کو بتایا گیا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر لوگ بھیجے جا رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، عدالت میں بھی لوگ بھیجے جا رہے تھے ہم نے کون سی دہشت گردی کی ہے۔

حبا چوہدری نے کہا کہ ’سرچ وارنٹ اور خاتون اہلکار کے بغیر گھرمیں نہیں آنے دوں گی۔ پہلے فواد چوہدری کو اٹھایا گیا، پھر مقدمہ بنایا گیا اور پھر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عجیب بات ہے گفتگو لاہور میں ہوئی اور مقدمہ اسلام آباد میں بنایا گیا۔‘

Comments

- Advertisement -