اشتہار

بیوی سے رقم چھپا کر رکھنا شوہر کو مہنگا پڑگیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں نیکی کرنا بہت بڑی بات سمجھی جاتی ہے، خاص طور پر ایسی نیکی جس کا براہ راست تعلق دولت سے ہو۔

کرنسی کے نوٹوں سے بھرا ہوا بیگ دیکھ کر اچھے اچھوں کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے اور شیطان کی بھی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس کے دل میں بے ایمانی آجائے۔

لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو خوف خدا کے باعث بے ایمانی کرنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی، ایک ایسا ہی واقعہ کراچی میں پیش آیا ہے۔

- Advertisement -

یہ کہانی کراچی کے ضلع ایسٹ کے سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کے علاقے کی ہے جہاں دو خاکروبوں نے ایک بنگلے کے باہر سے کچرا اٹھا کر ٹرک میں ڈال دیا۔

یہ کوئی کچرا نہیں تھا بلکہ اس تھیلے میں 72 لاکھ روپے کی خطیر رقم موجود تھی، جسے کچرا سمجھ کر اٹھا لیا گیا۔

مذکورہ ٹرک کچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے سائٹ پر پہنچ بھی چکا تھا کہ اس دوران رقم کے مالک نے سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ سے فون پر رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں کچرا اٹھانے کی ڈیوٹی پر مامور خاکروب نے ایمانداری کے ساتھ وہ رقم مالک تک پہنچا دی جسے مالک نے خوش ہوکر 500 روپے انعام دیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے افضل پرویز کے مطابق مذکورہ رقم ان صاحب نے اپنی اہلیہ سے چھپا کر پارکنگ ایریا میں رکھی تھی جسے ان کی بیگم نے کچرا سمجھ کر کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں