اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سینئر اداکاروں سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کرسکتی، حنا آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ حنا آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر اداکاروں سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کرسکتی۔

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا آفریدی نے حال ہی میں ویب شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

حنا آفریدی نے کہا کہ میرا ایک ببل ہے اور اسی میں رہتی ہوں، چاہتی ہوں کہ بس آپ خوش رہیں اور دوسروں کو تکلیف نہ پہنچائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں سینئر اداکار وسیم عباس سے نظریں جھکا کر بات کی کیونکہ مجھ سے سینئر سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کی جاتی، مجھے عزت چاہیے، محبت چاہیے، پیسوں کا یہ ہے کہ ہم دونوں مل کر گزارا کرلیں گے۔

حنا آفریدی نے کہا کہ لڑکیوں میں انا زیادہ آجاتی ہے کہ ہم کیوں جھکیں لیکن جھکنا تو عورت کو ہی پڑتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اسلام میں ہے کہ نکاح کے بعد ہی مرد کا نصیب کھلتا ہے، اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ پر میں سب کو سلام کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کی بہن ہیں اور اس سے متعلق کوئی نہیں جانتا ہے۔

حنا آفریدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں ’بشریٰ‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں شہریار منور اور مایا علی نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں