تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’وفاداری پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے شوہر و اداکار آغا علی کی خوبیاں بیان کردیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’شادی ہے امپوسیبل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حنا الطاف نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آغا علی سے شادی کرنے کی ایک وجہ ان کا وفادار ہونا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ان میں وفادار ی وہی چیز ہے جس پر میں زندگی میں سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

انہوں نے کہا کہ آغا علی اپنی فیملی پر کسی کو بھی اہمیت نہیں دیتے ہیں اور ان کا اپنی والدہ سے تعلق نے مجھے خاص طور پر متوجہ کیا ہے۔

میزبان نے اداکار و ماڈل آغا علی سے اہلیہ کی خوبی سے متعلق دریافت کیا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ حنا نے وفاداری کی بات کی ہے یہی چیز ان میں بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں شادی سے قبل میری زندگی بکھری ہوئی تھی اگرچہ لاہور میں توازن تھا کیونکہ وہاں والدہ موجود ہیں پھر اہلیہ نے آکر کراچی کی زندگی میں بھی توازن قائم کردیا۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ اب میں اپنی زندگی کو واقعی زندگی مانتا ہوں جس سے مطمئن بھی ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ حنا الطاف اپنے کام اور خاندان کو ساتھ لے کر چلنا جانتی ہیں جبکہ ان کی میری امی اور بھائی سے بہت اچھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف سال 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سادہ سی تقریب میں صرف دونوں کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

رواں سال اپریل میں آغا علی نے اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج کل لوگ ایسی ہی خبروں کا انتظار کرتے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگی، یہ بات مجھے پریشان کرتی ہے اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

اداکارہ حنا الطاف کا کہنا تھا کہ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خوشی، ہنسی، ایمانداری اور بھروسے کا ہے۔

Comments

- Advertisement -