اداکار ارسلان خان اور حنا چوہدری کی وائرل ٹرینڈ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا چوہدری نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اداکار ارسلان خان کے ساتھ روس اور برونو مارس کے گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹرینڈ میں تھوڑی دیر ہوگئی لیکن گیم شروع ہے۔‘
حنا چوہدری نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ پیاری بہن بھائی کی جوڑی ہے۔
واضح رہے کہ حنا چوہدری ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے دل‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں اذان سمیع خان، کومل میر، ثانیہ سعید، محمود اسلم، گوہر رشید، صبا حمید، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد علی بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔
یاد رہے کہ ارسلان خان اور حرا خان فروری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ارسلان خان نے اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشہ میں بھی شرکت کی تھی۔
ارسلان خان ایک ماڈل اور اداکار ہیں جنہوں نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے متعدد برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی۔
شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے وہ 2010 میں بیڈمنٹن ورلڈ چیمپیئن شپ اور دیگر کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملائیشیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے، انہوں نے تین بار ’نیشنل جونیئر چیمپئن‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔