تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ن لیگی رہنما کا اے آر وائی نیوز کو بند کرنے کے احکامات کا اعتراف

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کے احکامات کا اعتراف کرلیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرنے کے احکامات کا اعتراف کرلیا ہے۔

حنا پرویز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جو چینل اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اسے بند نہ کریں تو کیا کریں۔

لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ اے آر وائی صرف حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کرے گا تو اسے بند نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے۔

 

واضح رہے کہ پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی چینل کو بند یا نمبر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی نشریات حکومتی میڈیا سیل کا بھانڈا پھوڑنے پر بند کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہ کرنے پر پی ایف یو جے کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے اے آر وائی نیوز کی بندش کی سخت مذمت کرتے ہوئے نشریات فوری بحال نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -