جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

پاکستان کی حمایت میں بیان، اوم پوری کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارتی اداکار اوم پوری کو پاکستان کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا، بھارتی انتہا پسندوں نے اوم پوری کیٖخلاف ممبئی میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

بھارتی اداکار اوم پوری کا پاکستانی اداکاروں کے حق میں بولنا انتہا پسندوں سے برداشت نہ ہوا، بھارتی انتہا پسندوں نے اوم پوری کیٖخلاف ممبئی میں مقدمہ درج کرادیا۔

اوم پوری نے بھارتی پروگرام میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار غیر قانونی نہیں بلکہ انڈین ویزا لے کر آتے ہیں، لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان اسرائیل اور فلسطین بن جائیں اور صدیوں لڑتے رہیں ۔


مزید پڑھیں : دس 15 بھارتیوں کو بم باندھ کر پاکستان بھیج دیں، بات ختم


انہوں نے کہا کہ بھارت میں کروڑوں مسلمان بستے ہیں۔ کئی بھارتیوں کے رشتہ دار سرحد کے دوسری طرف رہتے ہیں۔ آپ کیسے ان کو مجبور کرسکتے ہیں کہ وہ سرحد کے دوسری طرف رہنے والے اپنے ہی خاندان کے خلاف لڑیں‘ہندوستان میں بائیس کروڑ مسلمان رہتے ہیں۔

انتہا پسندوں کی جانب سے اوم پوری کیخلاف ایف آئی آر ممبئی اند ھیری ایسٹ میں درج کرائی گئی۔


مزید پڑھیں : شیو سینا کا سلمان خان کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ


اس سے پہلے سلمان خان نے بھی پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں پابندی کی مذمت کی تھی، ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دینے پر سبق سکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں سے محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔


مزید پڑھیں : پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی


واضح رہے کہ انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ  پاکستانی فنکار اڑتالیس گھنٹے میں بھارت چھوڑ دیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں