اشتہار

ایودھیا میں کشیدگی کے دوران مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور اس کے افتتاح کے بعد پھیلنے والی فرقہ ورانہ کشیدگی میں معمولی کمی واقع ہوئے ہے، مگر مسلمانوں میں تاحال خوف و ہراس برقرار ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف پولیس کی جانب سے یک طرفہ کارروائیوں کی بھی شکایت سامنے آرہی ہے، میرا روڈ کے نیا نگر کے رہائشیوں نے بتایا کہ مقامی ایم ایل اے کی ہدایت پر پولیس یک طرفہ کارروائی کر رہی ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔

ممبئی میں شائع ہونے والے ایک روزنامے کے مطابق ”نیا نگر پولیس اسٹیشن میں تقریباً 70 مسلم نوجوانوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، جبکہ صرف 4 سے 5 نوجوانوں کو رہائی نصیب ہوئی ہے۔

- Advertisement -

مقامی لوگ اس یک طرفہ کارروائی کے باعث شدید غصے میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی دوسری جانب سے کسی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کویت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بڑی وجہ دو مقامی رہنماؤں کی دخل اندازی بتائی گئی ہے، جن کا تعلق حکمران جماعت سے بتایا جارہا ہے، اس کے علاوہ غیرقانونی قبضہ جات کے نام پر مسلمانوں کی دکانوں کے آگے بنے ہوئے شیڈز کو بلڈوز کردیا گیا ہے، جس کے باعث مسلمانوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں