اشتہار

حرا خان نے ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حرا خان نے ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شوہر ارسلان خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری زندگی کے بہترین فیصلے میں ایک مہینہ پھر ایک دوسرے کو شوہر اور بیوی کہنے کی عادت پڑ رہی ہے۔

- Advertisement -

حرا خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کی شادی کی مختلف تقریبات سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں