جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

شادی سے پہلے کیا کہا گیا تھا؟ حرا خان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کا کہنا ہے کہ مجھے جلد شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

اداکارہ حرا خان نے شوہر و اداکار ارسلان خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران جلد شادی کرنے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

حرا خان نے بتایا کہ ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت کم ہوجائے گی کیونکہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رواں سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل حرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب موسلا دھار بارشیں ہورہی تھیں تو وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ اپنے فلیٹ میں محصور ہوگئی تھیں اور ان کے پاس پانی بجلی کچھ بھی نہیں تھا۔

ان کی دوست پہلے انہیں اپنے گھر اور پھر اپنے ایک دوست کے گھر لے گئی تھیں، وہیں ارسلان سے ان کی ملاقات ہوئی۔

حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں