جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

حرا مانی کا مداحوں سے سوال؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز اپنی 33ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منتہا کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے پر کیک لگا ہوا ہے، حرا نے مداحوں سے پوچھا کہ بتائیں یہ کس نے کیا ہے؟

- Advertisement -

حرا مانی نے پوسٹ میں شوہر مانی اور اپنے بچوں مزمل اور ابراہیم کا نام بھی لکھا۔

اداکارہ نے ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے خود ہی بتایا کہ ’مانی میں اس کا بدلہ آپ سے مارچ میں لوں گی۔‘

واضح رہے کہ حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’دو بول‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان دنوں اداکارہ ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منتہا کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں منیب بٹ، نور الحسن، عائزہ اعوان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں