تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب کے پہاڑ میں چھپا ‘خزانہ’

ریاض: سعودی شہر ‘العلا’ جسے پہاڑوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے جہاں موجود ‘جبل عکمہ’ نامی پہاڑ اپنی مثال آپ ہے، ماہرین اسے چھپا خزانہ یا کھلی کتاب سے تعبیر کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگ جبل عکمہ کو زمین پر چٹانوں کی شکل میں خزانہ بھی کہتے ہیں، پہاڑ پر مختصر سی چڑھائی کے بعد ایک بڑا شگاف مہمانوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جبل عکمہ پہاڑ کے درمیان ایک بڑی دراڑ ہے اور خاص نقوش سے بھرا ہوا ہے۔

اس پہاڑی پر موجود 450 نقوش ان مختلف زبانوں پر مشتمل ہیں جو عربی زبان سے پہلے مقامی لوگ استعمال کیا کرتے تھے، اسی سبب ماہرین اثار قدیمہ اور مؤرخین اس میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔

پہاڑوں پر یہ نقوش آرامیک، دادانیٹک، تھاموڈک، مینائیک اور نباتیان نامی مخصوص زبانوں میں لکھے گئے ہیں۔

جبل عکمہ پر نقش کچھ تحریوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہزاروں سال پرانی ہے، العلا کے ان پہاڑوں میں عربی زبان کی قدیم ترین خطوط کے آثار بھی ملتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -