اشتہار

کراچی کے قدیمی ’گھنٹہ گھر‘ آج کس حال میں ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا سب سے بڑا اور بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر کراچی جدّت نفاست اور وسعت کی منہ بولتی تصویر ہے۔ یہ اپنے تاریخی مقامات تعمیرات ، اپنی قدیم اور منفرد عمارتوں کے لحاظ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔

ان ہی منفرد عمارتوں میں قابل ذکر کچھ ایسی عمارتیں بھی ہیں جہاں ٹاورز بنا کر بڑے بڑے گھڑیال نصب کیے گئے تھے تاکہ عوام کو ان کی مدد سے وقت معلوم کرنے میں آسانی ہو۔

اے آر وائی نیوز کی نمائندہ روحہ فاطمہ کی رپورٹ کے مطابق انیسویں صدی میں کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں 13 گھنٹہ گھر تعمیر کئے گئے جو موجود تو اب بھی ہیں لیکن ان میں سے بیشتر گھنٹہ گھر خراب ہیں اور صرف عہد رفتہ کی علامت کے طور پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

جن میں ایمپریس مارکیٹ صدر گھڑیالی بلڈنگ، میری ویدر ٹاور، اولڈ کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ، پونا بھائی ٹاور رنچھوڑ لائن، ایڈل جی ڈنشا ڈسپنسری صدر، ہولی ٹرینیٹی چرچ، سینٹ جوزف کالج، ہوتی مارکیٹ رنچھوڑ لائن اور ہولی ٹرینٹی چرچ اور دیگر اولڈ سٹی ایریا میں نصب ہیں، لیکن اہم بات یہ ہے کہ وہ گھڑیاں تو اس جگہ آج بھی موجود ہیں لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ زندہ قومیں اپنے ماضی کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں یہی نہیں بلکہ اسے محفوظ بھی بناتی ہیں لیکن خوبصورت اور دیدہ زیب نظاروں والے یہ گھنٹہ گھر دیکھ بھال نہ ہونے باعث قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں