تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اولمپیئن حسن سردار قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن حسن سردار کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ یہ فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز میں‌ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فرحت خان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد اولمپیئن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

ہیڈ کوچ کے لیے تین اولمپیئنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، ایک جرمن کوچ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا، لیکن مینجمنٹ نے انھیں آزمانے کے بجائے حسن سردار کے نام پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحان بٹ اور محمد ثقلین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

یاد رہے کہ سال 2017 قومی کھیل ہاکی کے لیے انتہائی مایوس کن رہا، جس کے باعث ٹیم منیجمنٹ میں ردوبدل کا سلسلہ پورے سال جاری رہا تھا، مگر مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے۔

یاد رہےکہ سابق کوچ فرحت خان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں  بری طرح ناکام رہی تھی، انڈیا سے بھی پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔

سابق ہیڈ کوچ فرحت خان نے استعفے کا سبب ذاتی وجوہات کو قرار دیا تھا۔ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ پی ایچ ایف جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -