12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ملازمین کے لیے اہم خبر: 11جولائی کو چھٹی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کےموقع پر 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا، اس دن تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 11جولائی کوچھٹی کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا۔

جس میں کہا ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کےموقع پر تمام بلدیاتی ادارے بند ہوں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 11 جولائی کو ہوگا، عظیم روحانی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے عرس کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں