اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز کی مسلسل دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’اسٹار وارز دی رائز آف اسکائی واکر دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر رہی۔

تفصیلات کے مطابق سائنس فکشن ایڈونچر فلم اسٹار وارز دی رائز آف اسکائی واکر مسلسل دوسرے ہفتے امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی، ایڈونچر سے بھرپور فلم نے اس ہفتے مزید 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہالی ووڈ فلم کا گراف مزید اوپر جارہا ہے اور فلم کے ایڈونچر سے بھرے مناظر، مداحوں کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ بار بار اس تخلیق کا نظارہ کرنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ کریں۔

مجموعی طور پر اس فلم نے دو ہفتے کے دوران ساڑھے 13 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کمائے ہیں اور توقع ہے کہ یہ فلم مزید کامیبایاں سمیٹے گی۔

گزشتہ ہفتے فلم نے امریکن باکس آفس پر 3 دن میں 27 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کیا تھا، جو دسمبر کے مہینے میں کسی فلم کا تیسرا سب سے زیادہ بزنس ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی دی راک کی فلم جمانجی دا نیکسٹ لیول دوسرے پر براجمان تھی اور رواں ہفتے بھی دا نیکسٹ لیول دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں