ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل حماس جنگ پر ہالی وڈ اسٹارز کا جوبائیڈن کو خط، اہم مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مابین جاری جنگ پر ہالی وڈ اسٹارز نے امریکی صدر جوبائیڈن کو اہم خط لکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوکین فینکس، کیٹ بلانشیٹ اور سوسن سارینڈن جیسے صفِ اول کے فنکاروں نے امریکی صدر کو خط ارسال کیا جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

فنکاروں نے جوبائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر بمباری کے خاتمے اور حماس کے زیرِ حراست تمام اسیروں کی رہائی میں سہولت فراہم کریں۔

- Advertisement -

خط متن کے مطابق ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکا کے صدر کی حیثیت سے آپ غزہ اور اسرائیل میں فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کیلیے کردار ادا کریں۔ گزشتہ ڈیڑھ ہفتے میں 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ہالی وڈ اسٹارز نے خط میں لکھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ہر انسان کی زندگی اہم ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب یا نسل سے تعلق رکھتا ہو، ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ہم آپ سے اور عالمی رداری سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کیلیے اقدامات اٹھائیں، زندگیوں کو بچانا اخلاقی ذمہ داری ہے۔

جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر 70 سے زائد فنکاروں کے دستخط موجود ہیں جن میں جیسیکا چیسٹین، کرسٹن سٹیورٹ، جیریمی سٹرانگ، مارک روفالو، اور کوئٹا برنسن بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں