تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ 25 مئی اور ضمنی انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کرنیوالوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا‘

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی اور ضمنی انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کرنیوالوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت کئی اضلاع کے افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ 30 انسپکٹرز کو فوری طور پر معطل کردیا گیا اور محکمانہ کارروائیوں کے بعد نوکریوں سے برخاست کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ 4 ایس پیز اور7 ڈی ایس پیز کو معطل کیا جا چکا ہے اور ان کی انکوائری جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، اعلیٰ سطح انکوائری کی رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ فیصل آباد میں خواتین پر بندوق تاننے والے سب انسپکٹر کو بھی نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اٹھائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی افسر سیاسی وفاداری کی خاطر ماورائے قانون اقدام اٹھانے کی غلطی نہ کرے۔

Comments

- Advertisement -