تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز، پاکستانی ٹیم کون اِن اور کون آؤٹ ہوگا؟

نیوزی لینڈ آئندہ ماہ اپریل میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ اپریل میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں اور پانچ ہی ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ہونا ہے اور قومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

افغانستان کیخلاف حالیہ کھیلی گئی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں ریگولر کپتان سمیت سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور پی ایس ایل 8 میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کے بعد شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں یہ سوال جنم لے رہا ہے کہ کیا کیویز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم میں تجربات ہوں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم سیریز کے لیے زیادہ تجربات نہیں کیے جائیں گے اور اس سیریز میں پاکستانی ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سیریز میں شامل کیے گئے نوجوان کھلاڑیوں کو آئندہ سیریز میں ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ اعظم خان، طیب طاہر اور محمد وسیم کی شمولیت کے امکانات کم ہیں تاہم آل راؤنڈر عماد وسیم اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھ سکتے ہیں جب کہ افغانستان کے خلاف اپنی ڈیبیو سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے احسان اللہ کی شمولیت کے بھی قوی امکان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غورشروع کر دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں حال ہی میں کھیلی گئی سیریز میں پاکستان نے اپنے ریگولر کپتان بابر اعظم سمیت فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دے کر ان کی جگہ پی ایس ایل 8 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب، اعظم خان، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ کو موقع فراہم کیا گیا تھا۔

تاہم پی سی بی کا یہ تجربہ ناکام رہا ہے اور پاکستان تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی میچ بلکہ سیریز بھی ہار گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -