واشنگٹن: ہوم لینڈ سیکیورٹی نے امریکی امیگریشن نظام کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار قراردیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سےاس ٹوٹے ہوئے امیگریشن سسٹم کوصرف امریکی کانگریس ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری بلاس نونیز نیٹو نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر صدربائیڈن کی نائب معاون کیٹی ٹوبن اور وسطی امریکا کے نائب معاون وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی بلاس نونیز نے کہا کہ امریکی امیگریشن نظام ناقص ہے، امیگریشن نظام ٹھیک کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کومذاکرات کرنا ہوں گے۔
واشنگٹن: امریکی سرحدوں سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کا معاملہ! امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ سیکریٹری بلاس نونیز کی پریس کانفرنس#ARYNews pic.twitter.com/hK5hAi5gOK
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 25, 2023
بلاس نونیز کا کہنا تھا کہ امیگریشن اورسیاسی پناہ کےقوانین فرسودہ ہوچکےہیں، واشنگٹن سرحدوں پرموجودبحران سے نمٹنے کیلئے کانگریس کرداراداکرے۔
سینیٹ میں اس معاملے پرہونےوالی دوطرفہ بات چیت خوش آئندہے، کانگریس نےدہائیوں سےامیگریشن اورپناہ کےقوانین کواپ ڈیٹ نہیں کیا، اراکین کانگریس سےمطالبہ ہےوہ ان قوانین کواپ ڈیٹ کرنے کیلئے کام کریں، کوئی ایک سیاسی جماعت امیگریشن بحران سے نہیں نمٹ سکتی۔
نونیز نے ٹیکساس اورایریزونا کے ریپبلکن گورنرز کے اقدامات پر بھی مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدپرکچھ گورنرز کی جانب سے کیے اقدامات مایوس کن ہیں، ری پبلکن گورنرزکےاقدامات تارکین وطن،افسران کوخطرےمیں ڈال رہےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےان این جی اوز،ریاستی،مقامی حکومتوں کی مددکیلئےایک بلین ڈالرسےزائدرقم تقسیم کی، بدقسمتی سےاس ٹوٹے ہوئے امیگریشن سسٹم کو صرف امریکی کانگریس ہی ٹھیک کرسکتی ہے۔