تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

معروف کمپنی ‘ای موٹر سائیکل’ مارکیٹ میں لانے کو تیار

دنیا کی مشہور ومعروف ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی برقی موٹر سائیکل مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہونڈا کمپنی نے دنیا بھر میں اپنی الیکٹرک موٹر سائیکل کی وسیع رینج متعارف کرانے کے منصوبوں کااعلان کیا، کمپنی ابتدائی طور پر یہ الیکٹرک اسکوٹر اگلے سال بھارت میں فروخت کے لئے پیش کرے گا۔

کمپنی کے سی ای او نے انکشاف کیا کہ کمپنی انجینئرز کی ایک ٹیم بنانے پر کام کررہی ہے، یہ ٹیم ہندوستاتی ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے ای اسکوٹر کے لئے بنیادی ٹیکنالوجیز اور پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں فزیبلٹی ورک مکمل کیا جاچکا ہے اور پروڈکشن کی تیاری ہے، اسکوٹرز کی تیاری ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا ( ایچ ایم ایس آئی) اور جاپان کے انجینئروں کی مشترکہ کوشش ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہنڈا کمپنی بھارت میں الیکٹرک بائیک (ای بی) اور الیکٹرک موپیڈ (ای ایم) کیٹیگریز متعارف کرائے گی، ایچ ایم ایس آئی اپنی نئی الیکٹرک ٹو ویلر اپریل 2023 میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ کون سی بائیک مارکیٹ میں پہلے پیش کی جائے گی؟

واضح رہے کہ ہونڈا دو ہزار پچیس تک دس یا اس سے زائد نئی الیکٹرک موٹرسائیکلیں لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، کمپنی نے یہ اعلان گزشتہ ماہ اپنے موٹر سائیکل بزنس پلان کے حوالے سے بریفنگ سیشن کے دوران کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -