تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسلام آباد میں قاتل مکھیاں‘ ایک جاں بحق پانچ زخمی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے ایک ملازم جاں بحق ہوگیا ‘ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایچ ایٹ میں حیرت انگیز صورتِ حال سامنے آئی جن شہد کی مکھیوں نے یونی ورسٹی کے عملے پر حملہ کردیا، مکھیوں کے کاٹنے سے ایک ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جبکہ پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی کے عقبی لان میں مکھیوں نے اپنا چھتا بنا رکھا تھا جب گلزار نامی مالی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں صفائی کے لیے گیا تو مکھیاں یکدم بھڑک اٹھیں اور حملہ کردیا۔

یونی ورسٹی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ملازم اورزخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ڈاکٹر کوشش کررہے ہیں کہ زہر کم سے کم نقصان پہنچائے۔


شہدکی مکھیوں نےموٹرسائیکل پرقبضہ کرکےچھتّہ بنالیا


 واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سی ڈی اے اور ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گیا اور کوشش کی جاری ہے کہ کسی طرح مکھیوں کو جلد از جلد وہاں سے ہٹایا جائے۔

تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مکھیوں کے مشتعل ہوکر حملہ کرنے کا سبب کیا تھا‘ اورآیا یہ کہ یونی ورسٹی ملازم کی موت مکھیوں کےکاٹنے سے ہوئی ہے یا خوف کے سبب اس کا دم نکل گیا۔

شہد کی مکھیاں خطرے میں


یاد رہے کہ نسل انسانی کے لیے ضروری یہ ننھی لیکن خطرناک مکھیاں اس وقت خود کئی خطرات کا شکار ہیں۔ جانوروں کی دیگر متعدد اقسام کی طرح انہیں بھی سب سے بڑا خطرہ بدلتے موسموں یعنی کلائمٹ چینج سے ہے۔ موسمی تغیرات ان کی پناہ گاہوں میں کمی کا سبب بن رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی بھی ان مکھیوں کے لیے زہر ہے اور اس کے باعث یہ کئی بیماریوں یا موت کا شکار ہورہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -