اشتہار

’تمہیں اپنی بیویوں میں انصاف کرنا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں فیصل قریشی (جعفر الٰہی) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں اداکار فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، حنا دلپذیر (جعفر الٰہی کی والدہ)، صائمہ نور (جعفر الٰہی کی اہلیہ)، شہروز سبزواری (بھائی، شہیر)، کنزا ہاشمی (حیا)، زین بیگ (زیان)، مریم انصاری ودیگر شامل ہیں۔

ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے کی کہانی جعفر الٰہی، حیا، زیان کے گرد گھومتی ہے، بھائی کی حادثاتی موت کے بعد جعفر الٰہی اسے قتل سمجھ کر حیا کو گھر میں قید کرکے ان سے نکاح کرلیتے ہیں اور انہیں حیا سے محبت ہوگئی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’جعفر الٰہی کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ میں میمونہ کے کمرے میں، نہیں اماں مجھ سے یہ نہیں ہوپائے گا، آپ آزمائش میں ڈال رہی ہیں۔‘

والدہ کہتی ہیں کہ ’تمہاری کوئی بھی دلیل اس بات کو جھٹلا نہیں سکتی کہ میمونہ بھی تمہاری بیوی ہے اور اگر تم چاہتے ہو کہ اس گھر میں سکون برقرار رہے اور تمہارا بچہ خیرو عافیت کے ساتھ اس دنیا میں آجائے تو تمہیں اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔‘

تیسویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ جعفر الٰہی، زیان اور حیا کو مال میں ساتھ دیکھ لیتے ہیں اور زیان کو تھپڑ ماردیتے ہیں۔

کیا حیا جعفر الٰہی کو سچائی بتائیں گی؟ کیا جعفر الٰہی حیات کی بات پر یقین کریں گے، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں