تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین میں خوفناک ویڈیو نے دل دہلا دیے، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

بیجنگ: چین میں ڈیلیوری بوائز نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، کار تلے روندی جانی والی خاتون کو چند سیکینڈ کے اندر گاڑی کے نیچے سے نکال لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ہونگژو میں بائیک چلانے والی خاتون پر ڈرائیور نے اپنی گاڑی چڑھا دی، حادثے کے فوراً بعد اطراف میں موجود درجنوں ڈیلیوری بوائز جائے وقوعہ کی طرف لپکے اور متاثرہ عورت کو کار کے نیچے سے نکالا لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون زخمی ہے یا ہلاک ہوگئی۔

خوف ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

صارفین نے شعبہ ڈیلیوری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے کردار کو سراہا اور خوب تعریف کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ نہ صرف لاک ڈاؤن کے دوران اپنی ذمے داریاں ادا کررہے ہیں بلکہ فلاح کے کاموں میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اطراف میں موجودہ ڈیلیوری مین نے صرف 11 سیکینڈ کے اندر خاتون کو گاڑی سے نکالا ہے۔

Comments

- Advertisement -