تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اناڑی ڈرائیور گاڑی ریسٹورنٹ میں لے کر گھس گیا، خاتون ہلاک، 7 زخمی

ناردرن کیلیفورنیا: امریکا میں اناڑی ڈرائیور گاڑی ریسٹورنٹ میں لے کر گھس گیا جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ناردرن کیلی فورنیا میں 69 سالہ ڈرائیور نے غلطی سے بریک کی بجائے ایکسیلیٹر پر پیر رکھ دیا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہوکر ریسٹورنٹ میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کے روز اسپتال میں دم توڑ گئی، حادثے کے دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سڑک بیچ سے گزرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں گھسی ہوئی ہے اور کھانے کی ٹیبل سمیت دیگر سامان بکھرا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا اور اس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سین جوز ہوٹل میں کورونا وائرس کے باعث لوگ کم تعداد میں موجود تھے، وبا کے باعث سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے اور زیادہ تر آن لائن آرڈر ہی بک کیے جاتے ہیں، اسی وجہ سے حادثے میں کم جانی نقصان ہوا۔

Comments

- Advertisement -