جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

معمولی بات پر نوبیاہتا دلہن کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور میں ایک معمولی خواہش کرنے پر دولہا طیش میں آگیا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا۔

بہاولپور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی محبت جذباتی فیصلہ ثابت ہوئی اور چند دنوں بعد ہی دولہا نے ایک معمولی بات پر طیش میں آکر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپورمیں نوبیاہتا دلہن نے اپنے شوہر سے صرف میکے جانے کی فرمائش کی جس پر دولہا طیش میں آگیا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی نئی نویلی دلہن کو زبردستی زہر پلا کر موت کی نیند سلا دیا اور ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقتولہ دلہن کے والد کی مدعیت اور داماد اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں: سمن آباد : نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا

زبردستی شادی کرانے پر دولہا نے شادی کے تیسرے ہی روز اپنی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں