تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

جھولے سے بچوں کے گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

چین میں والدین کے سامنے جھولے سے بچوں کے گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ چین کے شہر ہائزہونگ میں پیش آیا حادثے کے نتیجے میں بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچوں کو فروٹ فلائنگ چیئر (جھولے) میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ہی جھولا گر گیا جس کے نتیجے میں ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

پارک میں موجود لوگوں نے بچوں کو باحفاظت وہاں سے نکالا جبکہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے ٹاؤن ٹٰیم ورتھ کے پارک میں رولر کوسٹر تکنیکی خرابی کے باعث اچانک زمین سے کئی فٹ اونچائی پر رک گئی تھی جس میں متعدد لوگ پھنس گئے تھے اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد انہیں ریسکیو کیا گیا تھا۔

Comments