تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قبر کا کرایہ نہ دینے والی لاشوں کے ساتھ خوفناک سلوک، سن کر دل دہل جائیں

لاشوں سے قبر کا کرایہ وصول کرنے کی خبر سن کر آپ کو عجیب لگ رہا ہوگا کہ بھلا ایسا کہاں ‏ہوتا ہو گا؟

جی بالکل! آپ نے صحیح سنا، کرہ ارض پر ایک ایسا حصہ بھی ہے جہاں حقیقت میں قبروں کا کرایہ ‏وصول کیا جاتا ہے اور عدم ادائیگی پر لاش کو نکال لیا جاتا ہے۔

یہ علاقہ وسطی امریکا کے گواٹیمالا میں موجود ہے جہاں لاشوں کو قبر میں رکھنے کے لیے کرایہ ‏وصول کیا جاتا ہے۔

دراصل یہ قبرستان ایک عمارت میں موجود ہے جس کی کئی منزلیں ہیں اور یہ دفنائی گئی لاشوں ‏پر کرایہ وصول کیا جاتا ہے اور نہ دینے کی صورت میں لاش کو نکال لیا جاتا ہے۔

فی قبر کا چار سال میں 1600 روپے کرایہ بنتا ہے اور مدفون کے لواحقین کرایے کی ادائیگی کرتے ‏ہیں اگر کرایہ نہ دیا جائے تو لاش کو نکال کر اجتماعی گراؤنڈ میں دفن کر دیا جاتا ہے جو کہ سرکار ‏کے ذمے ہے۔

یہاں مرنے کے بعد اپنی قبر کا کرایہ بھرتی ہیں لاشیں ، کرایہ ہیں دینے پر کیا جاتا ہے یہ کام

اجتماعی قبر میں تدفین پر کوئی کرایہ نہیں ہے اور یہاں دفنائی گئیں لاشوں کا نکالا نہیں جاتا۔

قبروں کے کرایے کا تعلق یہاں قبرستان کے لیے مخصوص جگہوں کی کمی ہے اور اسی وجہ سے ‏کثیرالمنزلہ عمارت میں بنے قبرستان میں کرایے پر قبریں دستیاب ہوتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -