تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

رن وے پر جیٹ طیارے میں آگ بھڑکنے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

ماسکو: روس کے شہر ماسکو رن وے پر جیٹ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی خوفناک ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارے میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے، طیارے میں آگ لگنے کی تحقیقات میں باضابطہ غفلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے شعلوں کی لپیٹ میں ہے، ہوائی جہاز کی زد میں آنے کے بعد تحقیقات کی گئی تھیں اور کپتان پر غفلت برتنے پر الزام عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ماسکو کے کاروباری بین الاقوامی ہوائی اڈے ایرو فلوٹ سکھوئی سپرجیٹ 100 شیریمیٹیوو پر لینڈنگ کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد جھلس گئے تھے۔

ویڈیومجرمانہ تفتیش کا حصہ بنی تھی جس میں دکھایا گیا کہ طیارے میں 100 فٹ سے زیادہ اونچے رقبے پر آگ لگی اس کے باوجود 37 لوگ بچ گئے تھے۔

بیالیس سالہ کیپٹن ڈینس ایڈوکیموف نے دعویٰ کیا کہ انہیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے جب اس کے مارمنسک جانے والی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد بجلی کی زد میں آئی تھی۔

جرم ثابت ہونے پر انہیں سات سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے، علیحدہ فوٹیج میں 5 مئی کو طیارہ ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر واپس آیا تھا۔

نئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز رن وے پر اترا ہوا ہے اور اس کے پچھلے حصے شعلوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔ کچھ 17 سیکنڈ کے بعد پہلا سامنے والا دروازہ کھلا اور چار سیکنڈ بعد پہلا مسافر ٹارامک پر فرار ہوگیا تھا جبکہ دوسرا دروازہ 30 سیکنڈ کے بعد کھلا تھا۔

Comments

- Advertisement -