جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاک فضائیہ کے تعاون سے فورٹ منرو اسپتال کا منصوبہ اہم سنگ میل ہے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال فورٹ منرو کا منصوبہ اہم سنگ میل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب حکومت اور پاک فضائیہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے بھی خطاب کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی مینجمنٹ شان دارہے، پنجاب حکومت نے پاک فضائیہ کے ساتھ ہمیشہ ہرممکن تعاون کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں قائم پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اچھا کام کر رہا ہے، خیال رہے یہ بیس ارب روپے لاگت سے بنایا گیا جدید اسپتال ہے۔

نیازی صاحب کی وجہ سے اورنج لائن منصوبہ 22 ماہ تاخیر کا شکار ہوا، شہباز شریف


انھوں نے کہا کہ ہم نے پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر درپیش چیلنجز کا سامنا کیا، 2010 کے سیلاب میں بھی پاک فضائیہ نے بھرپورتعاون کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اورنج ٹرین منصوبے کی آزمائشی سروس کا افتتاح بھی کردیا ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کی کامیاب آزمائشی سروس سنگ میل ہے، ہم نے عالمی معیار کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں