جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی میں درجہ حرارت38تک پہنچنے امکان، شدت42 ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر آج پھر گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت38تک پہنچنے امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت42 ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی والے گرمی سے نڈھال ہیں ، جھلسا دینے والی دھوپ نے ہر کسی کو پریشان کر دیا، محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ چند روز برقرار رہے گی اور رواں ہفتے گرم ہوائیں چلتی رہیں گی اور پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی44ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آج درجہ حرارت اڑتیس تک پہنچنے امکان ہے جبکہ شدت بیالیس درجے کی ہوگی۔ تاہم درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 14فیصد ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت 2روز تک برقرار رہے گی، درجہ حرارت45ڈگری سےزیادہ ہوتوہیٹ اسٹروک کاامکان ہوتا ہے، آئندہ 2روز بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں موسم گرما میں کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور کمی کا سلسلہ برقرار رہے گا

کراچی میں اتوار اور پیر کو زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب میئرکراچی کی ہدایت پر کے ایم سی کے اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اقدامات کئے جارہے ہیں، سینئرڈائریکٹرمیڈیکل اینڈہیلتھ سروسز نے اسپتال منتظمین کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں اسپتالوں کوہیٹ اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 13 اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئےجائیں۔

ڈاکٹرز نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں