امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ہیوسٹن میں ہاروے طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ حال ہی میں جاری کی جانے والی ہیوسٹن میں سیلاب کی ایک فوٹیج نے سب کے رونگٹے کھڑے کردیے۔
یہ فوٹیج نیویارک ٹائمز کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں گوگل اسٹریٹ ویو کی مدد سے ہیوسٹن میں سیلاب سے پہلے اور بعد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہر میں بڑے پیمانے پر امدادی کام جاری ہے اور اب تک کشتیوں، ٹرکوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں اربن فلڈ کی وارننگ جاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی منگل کے روز سیلاب سے متاثر شہر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ہیوسٹن میں ہنگامی اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں انجام دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
- Advertisement -
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔