20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مہنگائی کے مارے عوام ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکایت کیسے درج کرائیں؟  طریقہ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان آتے ہی مہنگائی بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسے میں سندھ کے عوام ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکایت کیسے درج کرائیں اس کا طریقہ بتا دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان المبارک کا آسمان پر چاند نظر آتے ہی حسب روایت اشیائے خور ونوش بالخصوص پھلوں کی قیمتوں نے بھی آسمان کا رخ کر لیا اور ان کی قیمتیں راتوں رات کئی گنا زائد کر دی گئیں جس کے باعث مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔

حکومت سندھ نے مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور عوام سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف شکایات درج کرانے کا کہا ہے مگر یہ شکایت کیسے اور کہاں درج کرائی جائے اس سے بے چاری عوام لاعلم ہے تاہم اب اس کا طریقہ کار بھی بتا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عوام الناس بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس حکومت سندھ میں ناجائز منافع خوری کیخلاف شکایت درج کرانے کے لیے ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس حکومت سندھ کو اپنی شکایت بھیجیں۔

صارفین اپنی شکایات تمام متعلقہ تفصیلات بشمول ثبوت وشواہد اور رسیدیں شامل کر کے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس حکومت سندھ کے پیج پر دیے گئے وٹس ایپ نمبر پر درج کروائیں۔

ڈیجیٹل طور پر جمع کرانے کے لیے شکایت کو ایک سادہ کاغذ پر لکھیں اور اس شکایت کی صاف تصویر لے کر وٹس ایپ نمبر پر بھیج دیں۔

صارفین اپنی شکایت ڈی جی  بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز، حکومت سندھ کے پیج کے ان باکس پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ یا ہارڈ کاپی جمع کرانے کے لیے درج ذیل ایڈریس پر پوسٹ یا ذاتی طور پر آ کر دے سکتے ہیں۔

دفتر کا پتہ یہ ہے: دفتر ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس بلڈنگ، st-19، بلاک-6، گلشن اقبال، کراچی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں