جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کورونا کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کوویڈ کے نئے ویریئنٹ کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کوویڈ کا نیا ویرئنٹ خطرناک نہیں ہے، نزلہ زکام کھانسی اور سر میں درد اس کی علامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے کوویڈ ویریئنٹ کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، محکمہ صحت سندھ، پنجاب میں نئے کوویڈ ویرئنٹ ڈے متعلق این سی او سی کی جاری ایڈوائزری کے مطابق الرٹ ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایڈوائزری کے مطابق ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اب تک دو مسافروں میں مشتبہ علامات پائی گئی ہیں، ضلع قاسم آباد حیدرآباد کا رہائشی 53سالہ مسافر گزشتہ روز کولالمپور سے کراچی پہنچا تھا مریض کی مستقل رہائش ضلع سانگھڑ کی ہے جب کہ 60سالہ دوسرا مسافر ڈی جی خان پنجاب کا رہائشی ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دونوں مشتبہ مریضوں کو آر ڈی ٹی پر ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا دونوں مریضوں کو سختی سے گھر میں کورنٹائن کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں