تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کھانے پینے کی اشیا کے باوجود سعودی شہری کی صحرا میں موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشافات

ریاض: سعودی عرب میں نفود نامی صحرا سے مقامی شخص مردہ حالت میں پایا گیا، شہری کی موت سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کی موت صحرائے نفود میں بھٹکنے اور بھوک وپیاس سے نہیں ہوئی کیوں کہ متوفی کے پاس ایک ہفتے کے لیے کھانے پینے کی اشیا موجود تھیں، موت کی وجہ آپریشن کا ردعمل ہوسکتا جو ان کا دو روز قبل ہوا تھا، ممکن ہے تھکن کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر نے جان لی ہو۔

مقامی شہری کی جہاں سے لاش ملی اس کے تھوڑے ہی فاصلے پر موبائل ٹاور بھی تھا تو یہ کہنا کہ ان کی موت صحرا میں بھٹکنے سے ہوئی غلط ہے، بلکہ ان کی موت طبعی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 60 سالہ شخص اپنے باز کی ٹریننگ کے لیے چھے دن پہلے صحرا گیا تھا جہاں اس سے رابطہ منقطع ہوگیا، بعد ازاں صحرا میں لاپتہ ہونے والوں کو کھوجنے والی رضا کار ٹیم ’غوث‘ نے لاش ڈھونڈی۔

یہ بھی کہا گیا کہ متوفی باز کی تربیت کے لیے ہمیشہ صحرا کا رخ کرتے تھے، ایک سے دو دن تک قیام کرنا ان کا معمول تھا لیکن 4 دن گزرنے کے باوجود جب وہ گھر نہ لوٹے تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی۔

متعلقہ ادارے کو اطلاع ملی تو رضاکاروں نے فوری تلاش شروع کی لیکن بدقسمتی سے ان کی لاش ملی۔

Comments

- Advertisement -