اشتہار

قومی فاسٹ بولر دھانی نے پتنگ کیسے لوٹی؟ دلچسپ ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کو قومی ذمے داریوں سے فراغت کیا ملی انہوں نے بچوں کے ساتھ پتنگ لوٹ کر اڑانا شروع کردی۔

شاہنواز دھانی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر ہیں جو اپنی تیز گیند بازی سے اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا چکے ہیں مگر جب انہیں قومی ذمے داریوں سے تھوڑی فرصت ملی تو وہ پہنچ گئے اپنے گاؤں اور کیا اپنے دوستوں اور بچوں کے ساتھ کھیل تماشا جس میں انہوں نے کھیتوں میں پتنگ لوٹ کر اڑائی بھی یوں وہ پتنگ باز سجنا بن گئے۔

شاہنواز دھانی کے بہت سارے مداح جانتے ہوں گے جتنی تیز ان کی بولنگ ہے اتنی ہی تیز ان کی حس مزاح بھی ہے اور مزاح کا کوئی موقع وہ کم ہی ہاتھ سے جانے دیتے ہیں۔ تو اپنی دلچسپ اور قدرے پُر مزاح ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے شیئر کر دی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسم سرما کی ایک صبح لہلہاتے کھیت میں وہ پتنگ لوٹ کر اسے اڑانے کے مزے لے رہے ہیں جب کہ ان کے گرد بچوں کا ہجوم اکٹھا نظر آ رہا ہے۔ شاید بچے ان سے لوٹی گئی پتنگ مانگ رہے ہیں۔ بولر چلتے ہوئے پتنگ بازی کا مزا لیتے ہیں تاہم ڈور بچوں کے حوالے نہیں کرتے۔

دھانی نے اپنی ویڈیو ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بچپن مں تو میں نے اپنے گاؤں سے آنے والی بہت سی پتنگیں لوٹیں کیونکہ ہمارا گاؤں لاڑکانہ شہر کے بالکل قریب ہے جہاں ہمیں ہوا کے زور سے بہت سی پتنگیں ملتی تھیں۔ آج ایک بار پھر بچپن کی یاد تازہ کی اور تیزی سے پتنگ لوٹ لی۔

پیسر نے لکھا کہ ان بچوں کے ساتھ بہت برا ہوا جنہیں مجھ جیسا مقابل ملا۔

ایک اور ٹوئٹ میں دھانی نے بچوں کے ساتھ مختلف تصاویر بھی شیئر کی اور تمام بچوں کو اپنا گینگ قرار دیا۔

فاسٹ بولر کی اس ویڈیو اور تصاویر کو اب تک لاکھوں صرافین دیکھ کر سراہ چکے ہیں اور ہزاروں نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ کمنٹس کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں