تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پولیس نے کنویں میں گرنے والی خاتون کو کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

نئی دہلی : بھارتی پولیس کی بروقت کارروائی نے 80 سالہ خاتون کو کنویں میں ڈوبنے سے بچالیا، معمر خاتون کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں کنویں کے قریب کچھ بزرگ خواتین روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشغول تھیں کہ ان میں سے ایک خاتون اچانک کنویں میں جاگریں۔

80 سالہ خاتون نے کنویں میں گرنے کے بعد مدد کےلیے پکارنا شروع کیا لیکن وہاں موجود خواتین ضعیف ہونے کے باعث انہیں کنویں سے نکالنے میں ناکام رہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ گئی، معمر خاتون کی جان بچانے کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور ایک چارپائی کو رسیوں کو سے باندھ کر کنویں میں ڈالا تاکہ خاتون اس پلنگ پر بیٹھ کر کنویں سے باہر آسکیں۔

خاتون جنہوں نے کنویں میں لگے ایک پائپ کا سہارا لیا ہوا تھا، چارپائی پر بیٹھ گئیں اور پولیس اہلکاروں نے خاتون کو کنویں سے باہر نکال لیا۔

Comments

- Advertisement -