ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹرانسجینڈر کا ہمسایہ اس کے ساتھ کیا سلوک کرتا رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی میں فیصل نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنے ٹرانسجینڈر ہمسائے کو بدسلوکی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل نامی شخص نے پیسے نہ دینے پر اپنے ٹرانسجینڈر ہمسائے پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا، متاثرہ ٹرانسجینڈر نے بتایا کہ ہمسائے فیصل نے اس کی زندگی اجیرن بنا کر رکھی ہوئی ہے اور اسے ڈرا دھمکا کر پیسے چھین لیا کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد ٹرانسجینڈر نے پولیس کے پاس اپنے ہمسائے فیصل کی شکایت درج کروائی، اس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فیصل میرا ہمسایہ ہے اور ڈرا دھمکا کر مجھ سے پیسے لیتا ہے۔

- Advertisement -

ٹرانسجینڈر کی جانب سے پیسے دینے سے انکار پر فیصل طیش میں آگیا اور رقم نہ ملنے پرملزم نے لوہے کے راڈ سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے متاثرہ فریق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں