منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

دو مختلف اقسام کی ویکسینز کا امتزاج کتنا مؤثر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی طبی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ دو مختلف کرونا ویکسینز کا استعمال کرونا کے خلاف زیادہ مؤثر ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن کا عمل تو تقریباً تمام ممالک میں جاری ہے لیکن کرونا کی تمام اقسام پر ویکسین زیادہ اثر انداز نہیں ہورہی تھی، جس کے باعث ماہرین اپنی تحقیقات میں مزید تیزی لے آئے۔

نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے ماہرین نے اپنی حالیہ تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک کمپنی کی ویکسین کی پہلی خوراک کے استعمال کے بعد دوسری قسم کی ویکسین دوسری خوراک کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسے افراد جن کو جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ ویکسین استعمال کرائی گئی ان میں بعد میں موڈرنا یا فائزر ویکسین کی ایک خوراک دینے سے زیادہ طاقتور اینٹی باڈی ردعمل پیدا ہوا۔

تحقیق میں شامل افراد کو ابتدائی ویکسینیشن کی بنیاد پر مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان کو فائزر، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن ویکسین بطور بوسٹر ڈوز لگائی گئی تھیں۔

یہ نتائج 15 اکتوبر کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ایڈوائزری کمیٹی میں پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد بوسٹر ڈوز کی منظوری لی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں