تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فائزر ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف کتنی مؤثر ہے؟ کمپنی کا بڑا دعویٰ

کرونا ویکسین تیار کرنے والی امریکی کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے خلاف ویکسین کی تیسری خوراک زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے جو ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے تحفظ کےلیے ویکسین تیار کرنے والی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی جانب سے کیا گیا دعویٰ ایک تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک لگوانے سے 18 سے 55 سال عمر کے افراد میں اینٹی باڈیز کی سطح میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر شاٹ (تیسری خوراک) سے 65 سے 85 برس کے افراد کا مدافعتی نظام دوسری خوراک کے مقابلے میں گیارہ گنا بہتر پایا گیا۔

امریکی دوا ساز کمپنی کے مطابق ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے سے ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 100 فیصد تحفظ ملتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کو تاحال کسی طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا تاہم رپورٹ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق میں 18 سے 55 برس کے 11 اور 65 سے 85 برس کے 12 افردا کو شامل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -