بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

بھارت میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان اور بھارت نے آج اسلام آباد اور نئی دہلی میں قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا ایک ساتھ تبادلہ ہوتا ہے ہر سال قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو ہوتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی جیلوں میں قید 254 بھارتی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست حوالےکی جب کہ بھارت نے اپنی جیلوں میں قید 452 پاکستانی اور ماہی گیروں کی فہرست شیئر کی۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 1965 اور1971 کی جنگوں میں لاپتہ 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی دی۔

  پاکستان نے بھارت میں اپنی سزا پوری کرنے والے پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ جسمانی، ذہنی معذور قیدیوں سمیت دیگر تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست بھی کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کےمعاملات کوترجیحی طور پر حل کرنے کیلئے پُرعزم ہے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے، 2023 میں 62 اور رواں سال اب تک 4 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں