تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رواں برس عمرے کی سعادت کتنے زائرین نے حاصل کی، اعداد و شمار جاری

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ ادائیگی کےلیے سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلیے فضائی، بری اور بحری راستوں سے کل 5 لاکھ 71 ہزار 687 زائرین سعودی عرب پہنچے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فضائی راستوں سے 5 لاکھ 31 ہزار 546 ، بری راستے سے 40 ہزار 69 زائرین مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہچنے جب کہ بحری راستے آنے والوں کی تعداد 72 تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 لاکھ 32 ہزار 712 عمرہ ویزے جاری کیے گئے تھے جن میں سے صرف 5 لاکھ 71 ہزار 687 زائرین سعودی عرب پہنچے جب کہ واپس جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 366 تھی۔

Comments

- Advertisement -