ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نگراں حکومت نے کتنا قرض لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں حکومت کی جانب سے لیےگئے قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں دورِ حکومت میں 19830 ارب روپے کا ڈومیسٹک قرض لیا گیا جب کہ سابقہ مدت میں 19862 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔

نگراں دور میں 17934 ارب روپے کا مقامی قرض واپس کیا گیا جب کہ سابقہ مدت میں 14031 ارب روپے قرض واپس کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

نگراں دور میں مقامی قرض کا نیٹ فلو 1796 ارب روپے ریکارڈ ہوا، سابقہ مدت میں نیٹ فلو 5831 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سابقہ مدت کے مقابلے قرضوں میں67 فیصد کمی ہوئی۔ نگراں حکومت کو22فیصد کی پالیسی ریٹ ورثےمیں ملا جو کہ سابقہ مدت کے دوران پالیسی کی اوسط شرح 19.5فیصد تھی۔

نگراں حکومت نے مقامی قرض کی پروفائل بہتر کرنے کیلئے اقدامات کیے۔ نگراں دور میں ٹریژری بلزکاحجم 1.6ٹریلین روپے تک آگیا جو کہ سابقہ مدت میں ٹریژری بل کاحجم 3.3 ٹریلین روپےتھا، حجم کم ہونے سے حکومتی مالیاتی ضروریات کم کرنے میں مددملی۔

نگراں حکومت نے 3.9 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا جب کہ سابقہ مدت میں 8.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا۔ نگراں حکومت نے 3.6ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا، اسلام آباد:سابقہ مدت میں 5.4ارب ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں