تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈاکیو سیریز کیلئے ہیری اور میگھن کو کتنا معاوضہ ملا؟

شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی ڈاکیو سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے۔

ڈاکیو سیریز 6 اقساط پر مبنی ہے جس کی پہلی تین قسط نیٹ فلکس پر جاری کردی گئی ہے، جس میں پیری میگھن کے انٹرویوز کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں، اہل خانہ اور تاریخ دانوں کے انٹرویوز اور شاہی خاندان کی آر کئیو فوٹیج شامل ہے۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد جوڑے نے نیٹ فلکس اور اسپاٹی فائی سمیت مختلف اداروں کے ساتھ کئی منافع بخش معاہدوں پر دستخط کیے جن میں پینگوئین رینڈم ہاؤس کے ساتھ شہزادے ہیری کی تین کتابوں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے شہزادے ہیری اور میگھن کو ڈاکیوسیریز کیلئے 88 ملین پاؤنڈ (100 ملین ڈالرز) کی ادائگی کی گئی ہے۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے اعلان کے بعد 2020 میں آن لائن اسٹریمنگ جائینٹ نیٹ فلکس کے ساتھ کیے گئے طویل مدتی معاہدے کے تحت لیز گاربس کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈاکیوسیریز ’’میگھن اینڈ ہیری‘‘ جوڑے کا پہلا پراجیکٹ ہے۔

ستمبر 2020 میں جوڑے نے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنی شراکت داری کا اعلان کیا تھا، معاہدے کے تحت آرچ ویل پراڈکشن کے ساتھ جوڑے کو ڈاکیومینٹریز، ڈاکیو سیریز، فیچر فلمز، اسکرپٹڈ شوز اور بچوں کے خصوصی پروگرامز میں حصہ لینا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ فلکس کے ساتھ ہیری اور میگھن کا معاہدہ 100 ملین ڈالرز مالیت کے عیوض طے پایا تھا۔

ایک بیان میں ہیری اور میھگن نے کہا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد ایک ایسے مواد کو تخلیق کرنا ہے جس سے معلومات کی فراہمی کے ساتھ لوگوں میں امید پیدا کرے۔

گزشتہ برس میگھن نے نیٹ فلکس کیلئے اپنے پہلے پراجیکٹ اینی میٹڈ سیریز ’پرل‘ پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں وہ بطور کریئیٹر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کام کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -